وزیراعلی پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کی بنیاد رکھ کر لاکھوں افراد کو روزگار فراہمی کیا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 جولائی 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی بنیاد رکھ کر لاکھوں افراد کو روزگار فراہمی کے ساتھ صفائی کا شفاف نظام بھی متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں صفائی یقینی بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی اچانک چیکنگ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈویڑنل منیجر اپریشن انوار الحق نے صفائی صورتحال اور عملہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران پیدل چل کر گلی محلوں میں صفائی صورتحال کی انسپیکشن کی اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کا الٹی میٹم جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بازاروں شاہراوں اور رہائشی علاقوں میں نئے ڈسٹ بن نصب کر کے ویسٹ کلیکشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے, تاکہ عوام کو واضح تبدیلی دکھائی دے۔