گورنر خیبر پختونخوا کی ضلع باجوڑ میں مولانا خان زیب کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت

جمعرات 10 جولائی 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم ضلع باجوڑ میں مولانا خان زیب کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے مولانا خان زیب سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہارکیا ہے. گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، المناک واقعہ پر اے این پی قیادت و کارکنوں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں. علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی دلی افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.