ضلعی انتظامیہ لاہور کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون، 100 ٹرک سامان ضبط

جمعرات 10 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی گزشتہ 72 گھنٹوں میں ہونے والے انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں سے 100 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف جاری اس مہم میں جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں مستقل وعارضی تجاوزات کا خاتمہ جبکہ کئی غیر قانونی املاک کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح اور قانون سب کے لیے برابر ہے، تجاوزات کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :