ٌچمن ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات ناگزیر ہے ، احسان اللہ اچکزئی

-کوئٹہ یونیورسٹی میں پشتوڈیپارٹمنٹ کی بندش علم دشمنی پر مبنی اقدام ہے ،پشتونخوا ایس او کے ضلعی ایگزیکٹیوز کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 10 جولائی 2025 21:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع چمن کے ضلعی ایگزیکٹو اجلاس ضلع سیکرٹری احسان اللہ اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں زونل ڈپٹی آرگنائزر صدام خان اچکزئی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی سینئر معاون سیکرٹری ممتاز احمد اچکزئی نے انجام دیے جبکہ تلاوتِ کلام پاک نیاز محمد نازولی نے کی۔

اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کو فعال بنانے کے لیے مختلف اہم فیصلے کیے گئے، نئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری احسان اللہ اچکزئی نے کہا کہ تنظیمی فعالیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور نوجوانوں کو شعوری طور پر منظم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوئٹہ یونیورسٹی میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور ساتھ ہی پشتو ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کی سازش کو تعلیمی دشمنی قرار دے کر مسترد کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چمن کے تمام سرکاری اسکولوں کا جائزہ لیا جائے گا، غیر فعال اور بند اسکولوں کی نشاندہی کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ جولائی اور ستمبر کے مہینے طلبہ و نوجوانوں سے رابطہ مہم کے طور پر منائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :