
صدر مملکت کی تبدیلی کے حوالے سے خبرکے پیچھے کوئی غیرملکی سازش نہیں لگتی
مجھے نہیں لگتا کہ اس کے پیچھے کوئی غیرملکی ایجنسی یابیرونی عناصر ہوسکتے ہیں، اس خبر کی باقاعدہ تردید کرنا غیرضروری تھا بس اتنا کہنا کافی تھا کہ خبر غلط ہے ۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 10 جولائی 2025
23:28

(جاری ہے)
اس کو اتنا سنجیدہ نہیں لینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر کابینہ میں شامل ہونے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے، اس نظام نے موجودہ ارینجمنٹ کے تحت ہی چلنا ہے۔جب تک بھی چلنا ہے، اس میں اگر کوئی فرق لایا جائے گا تو مشکل پیدا ہوگی۔
پیپلزپارٹی بھی اس نظام پر قائم ہے، پیپلزپارٹی کا کابینہ کا حصہ بننا اب ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو تحریک چلانے کی ضرورت ہوتی ہے، ملک میں کوئی نظام نہیں چل رہا ہے، ملک میں غریب ہر سال غریب سے غریب ہوتا گیا۔کوئی پالیسی نہیں ہے سیاسی انتشار ہے۔ اس میں تحریک کی گنجائش رہتی ہے، پی ٹی آئی کا تحریک کا مقصد عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے، اگر یہ مقصد ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی، تحریک چلانے میں ملک کی بات ہونی چاہئے، جب ملک میں آئین قانون کی بالادستی کی بات ہوگی اور انتشار ختم کرنے کی بات ہوگی عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا، اگر مقصد سڑکوں پر دباؤ ڈال کر عمران خان کو نکالنا ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔سیاسی جماعتوں کا آئین قانون کی بالادستی پراتفاق پیداہوسکتا ہے، آج پی ٹی آئی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہے، ان کے پاس حکومت بھی ہے، پی ٹی آئی کو پہلے حکومت پر توجہ دینی چاہیئے، تحریک بعد میں چلائیں۔ پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہا ہے، دونو ں میں ناکام نظر آتے ہیں۔لوگ پوچھیں گے تحریک میں کامیاب ہوں تو اقتدار میں آکر ہمیں کیا دیں گے اس کا ا ن کے پاس جواب نہیں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.