ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اس شہر کا قیمتی تعلیمی اثاثہ ہیں قیصر شمس گچھا

جمعہ 11 جولائی 2025 10:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اس شہر کا قیمتی تعلیمی اثاثہ ہیں جن کے طلبہ کی نصابی اور ہم نصابی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی اخلاقیات اور کردار ساز ی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدرقیصر شمس گچھا نے آج ڈویژل پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں معمول کے ایجنڈے کو بھی نمٹایا گیا۔

انہوں نے اِن تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے میڈم کمشنر محترمہ مریم خان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اِن اداروں کے فار غ التحصیل طلبہ ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ استعمال نے طلبہ کی اخلاقیات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ جن کی روک تھام کیلئے اسمبلی کے دوران اور اِس کے بعد ایک مخصوص پریڈ میں انہیں آئی ٹی کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں کامیاب، پروقار، باکردار اور بااخلاق نوجوانوں کے طور پر پہنچانے جائیں۔

کمشنر محترمہ مریم خان نے اُن کی تجویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ اس پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :