ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں بارے اجلاس منعقد

جمعہ 11 جولائی 2025 11:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاءالرحمن کی زیر صدارت 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل افسران، ڈسٹرکٹ سپورٹس، یوتھ آفیسر، محکمہ ایجوکیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوم آزادی کی تقریب کو بہتر انداز سے منانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں تاکہ جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منایا جا سکے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس دن کو منانے کے لیے مختلف سرگرمیاں جیسے پرچم کشائی کی تقریبات، نوجوانوں کی ریلی، آتش بازی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر 14 اگست کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکموں کی جانب سے یوم آزادی کے دن کو جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :