
عافیہ صدیقی کیس، ہائیکورٹ کا وزیراعظم و دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی
جمعہ 11 جولائی 2025 13:16

(جاری ہے)
جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو پوری وفاقی کابینہ کو عدالت میں طلب کیا جائے گا، کیوں نہ وفاقی کابینہ کے تمام وزرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائی یہ عدالت صرف کابینہ ہی نہیں بلکہ وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کر سکتی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ جون میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا گیا تھا لیکن تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔جسٹس اعجاز اسحاق خان نے وفاق کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ہر صورت عدالت میں پیش کی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے پانچ ورکنگ دنوں کی مہلت مانگی جس پر جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ان کی سالانہ چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات سے متعلق ایک متفرق درخواست دائر کرنے کا بھی ذکر کیا، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ فوزیہ صدیقی وزیراعظم سے مل کر کیا کریں گی کیا وزیراعظم کو عافیہ صدیقی کے معاملے کا علم نہیں عدالت نے واضح کر دیا کہ اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور 21 جولائی کو اگلی سماعت میں وفاقی حکومت کی رپورٹ ہر صورت پیش کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا انتخاب؛ حکومت اور اپوزیشن امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے
-
پاک افغان سرحدی کشیدگی؛ 200 سے زائد مخالف سپاہی و خارجی مارے گئے‘ پاک فوج کے 23 جوان شہید
-
ہاسٹل بحران: بڑے شہروں میں رہائشی کمرے تلاش کرتے طلبہ کہاں جائیں؟
-
حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کا ممکنہ طور پر متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ
-
پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے افغانستان کی ’اشتعال انگیزی‘ کی مذمت
-
سرحدی کشیدگی کے دوران افغان حکومت کا پاکستان کے 58 فوجی شہید کرنے کا دعویٰ
-
پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا‘ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
-
پاک افغان سرحدی کشیدگی؛ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا
-
سرحدی کشیدگی؛ حافظ طاہر محمود اشرفى نے افغانستان کو پیغام دے دیا
-
پاکستان کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، خوارج کا مرکز بھی تباہ، درجنوں مخالف سپاہی اور خارجی مارے گئے
-
’افغانی جارحیت بھارتی پیسوں سے خریدی گئی ہے‘ عوام کے درمیان جنگ تصور نہیں کیا جانا چاہیئے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.