
ہم یلو لائن پروجیکٹ کے خلاف نہیں،عدالت کا درختوں کی ممکنہ کٹائی پر شدید تحفظات کا اظہار، رات 12 بجے کے بعد کھلے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم
کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں، پی ایچ اے نے درخت کاٹے تو وکیل کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے،عدالت کا یلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا بھی حکم
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
13:25

(جاری ہے)
اگر پی ایچ اے نے درخت کاٹے تو وکیل کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے یلو لائن منصوبے پر انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ اسموگ ایمیشن اینالائزر مشین کا افتتاح کیوں نہیں ہوا جس پر سرکاری وکیل نے تاخیر کی وجوہات بتائیں۔عدالت نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے والے افسران کی کوئی گنجائش نہیں اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عدالت ہر ممکن اقدام کرے گی۔عدالت نے کہا کہ ہم یلو لائن پراجیکٹ کے خلاف نہیں۔عدالت نے شیخوپورہ کے محکمہ ماحولیات کے سربراہ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ممبر کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد جاتے ہوئے شیخوپورہ میں کالا دھواں دکھائی دیا، مگر رپورٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔ہرن مینار کے قریب بھٹے سے دھواں چھوڑنے پر عدالت نے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا اور بیان حلفی طلب کرلیا۔عدالت نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی پر بھٹے گرا دئیے جائیں گے۔ عدالت نے جوہر ٹاؤن میں میاواکی طرز پر جنگل لگانے کی بھی ہدایت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست تھے۔ عدالت نے کینال روڈ پر درختوں کے تحفظ سے متعلق واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینال پر کسی منصوبے کے تحت ایک بھی درخت نہ کاٹا جائے۔ عدالت نے یہ بھی یاد دلایا تھاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کے خلاف فیصلہ موجود تھا۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے ییلو بس منصوبے پر بھی استفسار کیاتھا جس پر وکیل نے بتایا تھاکہ حکومت الیکٹرک ییلو بسیں متعارف کروا رہی ہے اور اس پر سروے جاری ہیں۔ عدالت نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ منصوبہ ضرور لائیں ہم اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن کینال روڈ پر درختوں کو ہر صورت بچایا جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں جنہیں کاٹنا ماحول کیلئے نقصان دہ ہوگا۔عدالت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہم سب کے سامنے ہیں اس لئے ایسا کوئی منصوبہ نہ لایا جائے جس سے ماحولیاتی نقصان ہو یا درختوں کی کٹائی کی نوبت آئے۔مزید اہم خبریں
-
خلاء سے بھارت اب بھی'سارے جہاں سے اچھا‘دکھتا ہے، بھارتی خلاباز
-
ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں پر صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان گرفتار
-
ملک میں چینی کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی
-
خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ، ڈی اے پی کی قیمت 1578روپے بڑھ گئی
-
خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیاسی تبدیلی ، فیصل کنڈی،امیر مقام اور پرویز خٹک کی مشاورت
-
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار،ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ
-
اسرائیلی اور فلسطینی وزیر برسلز میں، لیکن باہمی ملاقات نہیں ہو گی
-
ماحولیاتی اصلاحات میں پاکستان کی پیش رفت قابل ستائش ہے،اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزاء ہے، ماہربنیکی
-
پاک بھارت جھڑپیں حالیہ دہائیوں کی شاید سب سے شدید فضائی لڑائی شامل ہے.فرانسیسی صدر
-
بالواسطہ ٹیکس سے مالی شمولیت کو خطرہ لاحق ہے. ویلتھ پاک
-
فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.