Live Updates

سندھ کے بالائی علاقوں اور کراچی میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارش متوقع

جمعہ 11 جولائی 2025 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ کے بالائی علاقوں اور کراچی میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی فضا میں نمی کا تناسب اس وقت 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل فعال رہ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کی رفتار اور سمندری بادلوں کی موجودگی کے باعث آئندہ دنوں میں بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں(سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد)اور کراچی میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات