کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کےلئے ریاستی تحقیقاتی ادارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے

جمعہ 11 جولائی 2025 15:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے جموں و کشمیر میں لوگوں کو ہراساں اورخوف زدہ کرنے کےلئے متعددمقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہندواڑہ اور ڈوڈہ میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے ۔

ایس آئی اے نے چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت اہم دستاویزات ، موبائل فون اور لیپ ٹاپس سمیت برقی آلات اور دیگرسامان ضبط کرلیا۔واضح رہے کہ بھارتی قابض فورسز اور ایجنسیاں چھاپوں کے دوران ضبط کیا گیا سامان بشمول موبائل فون اور لیپ ٹاپس کبھی بھی واپس نہیں کرتی ہیں۔