کوہستان لوئر،ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 11 جولائی 2025 15:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے اپنے دفتر میں پودا لگا کرمون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان،فدا الکریم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدیل حسین شاہ اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امسال محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے جا رہے ہیں اس مہم میں تمام شہریوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ جنگلات کے فروغ اور تحفظ سے ہی ماحولیاتی بہتری کوفروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں کو تمام لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :