پیرس ،مولِن روج کیبرے کے ٹریڈ مارک ونڈڈ مل نے کے پروں نے دوبارہ گھومنا شروع کر دیا

جمعہ 11 جولائی 2025 15:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فرانس کےدارلحکومت پیرس میں قائم مولِن روج کیبرے کے ٹریڈ مارک ونڈ مل نے کے پروں نے دوبارہ گھومنا شروع کر دیا۔ مشہور عالم مولِن روج کیبرے (تھیٹر)کے باہر چھت پر ایستادہ 12 میٹر (40 فٹ) کی علامتی ونڈ مل یا ہوائی چکی کے پر 14 ماہ قبل ایک حادثے کا شکار ہو کر بند ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو پیرس میں مولِن روج کیبرے کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوئے اور 60 سے زائدرقاصوں نے اس موقع کی مناسبت سے گلی میں مولِن روج کیبرے سے منسوب مشہور کین کین رقص کا مظاہرہ کیا، جبکہ کلب کی چھت سے آتش بازی کی گئی ۔

کیبرے کے مینجنگ ڈائریکٹر جین وکٹر کلیریکو کے مطابق ہر سال اس کیبرے کو دیکھنے تقریباً 600,000 افراد آتے ہیں۔ گزشتہ جولائی میں پیرس اولمپکس کے لیے ایلومینیم کے نئے بلیڈ تیار تھے، لیکن اس کی برقی موٹر کو تیار ہونے میں وقت لگا ۔

متعلقہ عنوان :