ڈی ایس پی سرکل غازی کا تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 15:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈی ایس پی سرکل غازی نے تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ کا دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیا،ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل غازی مسعود خان نے جمعہ کوتربیلا ڈیم کے ٹی فائیو پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات اور واپڈا سکیورٹی حکام سے میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی (ایس ایس یو) طاہر قریشی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی ایس پی مسعود خان نے واپڈا سکیورٹی حکام سے غیر ملکیوں کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ضلع ہری پور میں مقیم چائینز و دیگر فارنرز کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سکیورٹی انتظامات کو موثر اور بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جانے کے ساتھ روابط کو مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :