تھانہ پھلروان پولیس کا فوری ایکشن، مزدور پر تشدد کرکے ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2025 16:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) تھانہ پھلروان پولیس کا فوری ایکشن، مزدور پر تشدد کرکے ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پھلروان پولیس نے مزدور پر تشدد اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے کی جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے مرکزی ملزم نثار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر مقامی پولیس ملزم کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔