بنگلہ دیش ،مون سون بارشوں سے 72 ہزار ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ، کئی علاقےزیر آب آ گئے

جمعہ 11 جولائی 2025 16:52

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے 72 ہزار ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ اور ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 72,076ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ، چٹاگانگ، کھلنا اور باریسال کے علاقوں میں کچھ جگہوں پر سیلابی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کے باغات پانی میں ڈوب گئے۔ 21 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں کومیلا، چاند پور، برہمن باریا، چٹاگانگ، کاکس بازار، نواکھلی، فینی، لکشمی پور، کھگرا چاری، پبنا، کھلنا، باگیرہاٹ، ستکھیرا، نریل، پتروگہ، باریسال ، جھاڑی، کھگرا چاری ،بھولا اور شریعت پورشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :