امریکی صدر کی بڑی دعوت پر بڑے ٹیک جائنٹس موجود، ایلون مسک نظر انداز

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:37

امریکی صدر کی بڑی دعوت پر بڑے ٹیک جائنٹس موجود، ایلون مسک نظر انداز
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دعوت پر ٹیکنالوجی آئیکونز سے اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، تاہم اس دوران ایلون مسک کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیہ کے موقع پر ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں سے آرٹیفشل انٹیلجنس اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

اس خصوصی عشائیے میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔اس عشائیے میں جہاں امریکا میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے تمام اہم نام موجود تھے سوائے اسپیس ایکس، سوشل میڈیا ایکس اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک کہ، جنہیں اس خصوصی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایلون مسک جو موجودہ ٹرمپ سرکار کے ابتدائی دنوں میں حکومت کا حصہ بھی رہے تھے، تاہم بعد میں اہم معاملات پر اختلافات سامنے آنے کے بعد اب ایک الگ سیاسی جماعت بھی بناچکے ہیں۔

اس دعوت کا سب سے اہم پہلو معاشی بہتری کے حوالے سے امریکی صدر کی کوششیں تھیں، جس کے بارے میں رپبلکن صدر نے ٹیک جائنٹس سے ان کی رائے لی اور مستقل میں کی جانے والی نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے دریافت بھی کیا، جس پر فیس بک کے مارک زکربرگ نے بتایا کہ وہ 600 ملین ڈالر کے نئی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، جبکہ گوگل کے سندر بچائی نے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا، اسی طرح ایپل کے ٹم کک نے بھی مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔