
ورلڈبینک کے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے مجموعی کارکردگی کا 96 فیصد ہدف حاصل کرلیا
جمعہ 11 جولائی 2025 16:52

(جاری ہے)
پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت 142 گرانٹس جاری کی گئی جو کہ جون تک مکمل ہوچکی ہیں۔ دوسرے حصے میں، قومی نصاب نظرثانی کمیٹی (این سی آر سی ) کے تحت 20 مضامین کے نصاب کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن (ناہی) نے فیکلٹی ٹریننگ کے تحت یو ای پی پر عملدرآمد کے لئے ملک بھر میں 12 سے زائد تربیتی پروگرام منعقد کئے۔طلباء کی سہولت اور فارغ التحصیل افراد کی ٹریکنگ کے لئے ایک تجربہ کار ادارہ کے ساتھ معاہدہ بھی کیاگیاہے۔تیسرے حصے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے آئی ٹی کے متعدد بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔پاکستان ایجوکیشن ریسرچ نیٹ ورک(پی ای آر این )کے ذریعے 59 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مربوط کیا گیا جس کی تصدیق تھرڈ پارٹی آڈٹ نے کی ہے۔ اس حصے میں جدید آئی پی سرویلنس آلات کی خریداری کے معاہدے بھی کئے گئے۔پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے”ٹیم اینیبلمنٹ سیشنز“ کا انعقاد کیا گیا جبکہ ”ٹرین دی ٹرینر“ پروگرام کے ذریعے تدریسی عملہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔پراجیکٹ کے پانچویں حصے میں خواتین کی خودمختاری، یونیورسٹی انتظامیہ کی تربیت اور فیکلٹی کے لیے قومی رسائی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 133 خواتین لیڈرز،521 انتظامی افسران اور 271 اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی۔اس پروگرام کے چھٹے حصہ میں مالی خودمختاری کے فروغ کے لئے 75 یونیورسٹیوں کو فنڈز منتقل کئے گئے۔ اس دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی نے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پالیسی کو اپنایاہے۔رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کی 96فیصد کامیاب تکمیل اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی شعبہ بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور ملکی تعلیمی،سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہاہے۔\395مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.