وزارت داخلہ کی میڈیا کے کچھ حصوں میں ویزا سکینڈل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

جمعہ 11 جولائی 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کے کچھ حصوں میں ویزا سکینڈل سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ واضح کیا جاتا ہے افغان شہریوں کو انٹری ویزا متعلقہ سفارتخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ، انٹری ویزا سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ایف آر درج کی جا چکی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :