سیالکوٹ، درخت لگانا سنت نبوی اور انسانی بقا کے لئےضروری ہے، سردار جمشید خان

جمعہ 11 جولائی 2025 17:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) سپرنڈنٹ انجنئیر گیپکو سرکل سیالکوٹ سردار جمشید خان نےپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے ،درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلیے بھی نہایت ہی مفید ہیں۔

(جاری ہے)

شجر کاری کے موقع پر دیگر سٹاف نے بھی آفس گراؤنڈ میں پودے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا شجر کاری مہم کو کامیاب کروایا جائے اور ہر شہری کا حق ہے کہ اپنے کا لازمی ایک پودا لگاے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے چینجلز سے نمٹا جا سکے۔