مانسہرہ،پولیس نے اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے

جمعہ 11 جولائی 2025 17:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے،مانسہرہ کے تھانہ اوگی کی حدود جگی پائیں میں 8 جولائی کو ایک شہری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،وقوعہ کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوگی وحید خان کی زیر نگرانی ایک سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او تھانہ اوگی صداقت خان اور انوسٹی گیشن آفیسر وارث خان و دیگر ٹیم نے انتھک محنت و انٹیلیجنس کی مدد سے کیس میں پیشرفت حاصل کی اور واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان محمد عثمان ولد سلیمان و وسیم اکرم ولد حیدر زمان سکنان جگی حال بجنہ کو گرفتار کر لیا،دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تین ماہ قبل تھانہ اوگی ہی کی حدود میں ہونے والے ایک اور اقدام قتل کے مقدمے جس میں عامر نامی شخص کو فائرنگ سے زخمی کیا گیا تھا میں بھی ملوث ہیں جسکے بعد دوسرے مقدمے میں ایک اور ملزم یوسف بھی شامل ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔