گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم آبادی پر پیغام

جمعہ 11 جولائی 2025 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم آبادی 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں بڑھتی ہوئی آبادی کو ایک سنجیدہ قومی مسئلہ قرار دیا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ متوازن آبادی ہی پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ حکومتی ادارے، والدین، اساتذہ اور علما مل کر آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

ورلڈ پاپولیشن ڈے 2025 کے تھیم "نوجوانوں کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ منصفانہ اور پُرامید دنیا میں اپنی مرضی سے خاندان بنا سکیں" پر روشنی ڈالتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قابلِ عمل تجویز پر ایک کروڑ روپے تک کا بلا سود قرضہ، آئی ٹی تربیت اور دیگر فلاحی پروگرامز جاری ہیں، جس سے وہ بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں گے۔