کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر1 لاکھ 38 ہزار 937 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر1 لاکھ 38 ہزار 937 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا ہے جس میں 74 ہزار 208 میٹرک ٹن برآمدات اور 64 ہزار 729 میٹرک ٹن درآمدات کارگو کی ہینڈلنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برآمدات میں کنٹینرز کے علاوہ 11 ہزار 940 میٹرک ٹن سیمنٹ اور 28 ہزار 993 میٹرک ٹن کلنکر بھی ہینڈل کیا گیا جبکہ درآمدات میں صرف کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی پورٹ پر 5 بحری جہازوں کی آمد ہوء ہے جن میں 3 کنٹینرز کیریئر جہازوں کی آمد بھی ہوء ہے جبکہ 7 بحری جہازوں کی روانگی ہوء ہے جن میں سویا بین بین کے جہاز کے علاہ ٹینکر جہاز کی بھی روانگی ہوء ہے۔ روانہ ہونے والے جہازوں میں 5 کنٹینرز جہازوں کی روانگی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :