ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دورے کے بعد ساہیوال سنٹر میں بہتری

ادارے کو کارپوریٹ طرز پر ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ علی ارشد رانا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا کے دورے کے بعد ساہیوال سنٹر کے امور اور کارکردگی میں بہتری آ گئی ۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے 3جولائی 2025کو ساہیوال سنٹر کا اچانک دورہ کر کے دفاتر، سیڈ پروسیسنگ پلانٹ اور صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے تھے ۔ایم ڈی کی ہدایات پر پنجاب سیڈ کارپوریشن ساہیوال سنٹر کے افسران اور عملے نے بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔

ایم ڈی پی ایس سی خود بھی تمام امور کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علی ارشد رانا نے ڈپٹی ڈائریکٹر فارم رضوان طفیل اور ان کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لئے انفرادی اور اجتماعی طو رپر کارکردگی دکھانا ہو گی ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن زراعت کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ادارے سے وابستہ ہر شخص کو اپنی کارکردگی دکھانی ہے ۔ادارے کو کارپوریٹ طرز پر ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،خوشی ہے کہ ساہیوال سنٹر کے اچانک دورے کے دوران بہتری کے لئے جن اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے جو قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :