نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی ساکران آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 18:33

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و قانون بلوچستان، نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کی ساکران آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی عمائدین، قبائلی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماو ں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

استقبالیہ کے موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے گئیاور بلوچستان کی ثقافت کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔

شرکاء نے نوابزادہ میر زرین مگسی کی آمد کو ساکران کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں سیاحت، ثقافت اور قانون کے شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی نوابزادہ زرین مگسی نے مقامی لوگوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ساکران سمیت پورے بلوچستان کی ترقی کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :