قتل کی گئی خاتون کی شناخت، دو ملزمان گرفتار

جڑانوالہ کی رہائشی کشور قتل کیس میں مزمل اور عمر فاروق زیرحراست

جمعہ 11 جولائی 2025 18:55

قتل کی گئی خاتون کی شناخت، دو ملزمان گرفتار
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) تھانہ راوی کے علاقہ جوایا کھچی میں گزشتہ روز ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کشور کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کشور ضلع فیصل آباد کے چک نمبر 40 جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے قتل کے شبہ میں دو ملزمان مزمل اور عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بعد ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ مقتولہ کو انصاف دلایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :