دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہرکی بیوی پرفائرنگ، خاتون زخمی

چوہنگ میں فائرنگ کا واقعہ، 22 سالہ ثناء تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس

جمعہ 11 جولائی 2025 20:25

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہرکی بیوی پرفائرنگ، خاتون زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) چوہنگ کے علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء کے نام سے ہوئی ہے، جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد ملزم اخلاق موقع سے فرار ہو گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور شوہر اخلاق کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔