پاڑہ چمکنی میں ٹریفک حادثہ ،7 افرادموقع پر جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)قبائلی ضلع کرم کی وسطی تحصیل کے دورارفتادہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ پاڑہ چمکنی میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں کم از کم 7 افرادموقع پر جاں بحق اور 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ المناک حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ وسطی کرم کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ سپین غر مانڑو کلے سے مسافروں کو لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرصدہ آرہی تھی کہ دشوار گزار پہاڑی سڑک پرڈرائیور سے بے قابو ہوکر قلابازی کھاتی ہوئی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میںسات افراد شہید اوردوشدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پرمقامی آبادی کے لوگوں اور ریسکیوٹیموںنے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا جہاں ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میںپشاور منتقل کیا گیا۔