ایبٹ آباد۔اقرا کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،قاتل کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) 13 سالہ اقرا کے قتل کے خلاف ایبٹ آباد میں مظاہرین نےقاتل کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ایکشن کمیٹی نے تین نکاتی قرارداد ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی۔جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی حمید الرحمن قریشی، ایم پی اے آمنہ سردار ،سابق ایم این اے عظمی ریاض جدون،اہلسنت والجماعت ،جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا سرفراز فاروقی ،سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر ،کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر ،سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی کےسابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون،ہزارہ قومی محاذ کے اسد خان جدون ،تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین خان ،تحریک انصاف کے عہدیداران کے علاوہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماء ،عہدیدران ،وکلاء ،صحافی مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی ریلی سے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی حمید الرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقراء کا قتل معاشرہ کا بڑا المیہ ہے۔اقرا ہم سب کی بیٹی ہے جس کے انصاف کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔