سوراب ، کار حادثے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسوراب سمیت 2افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سوراب میں کار حادثے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسوراب سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سوراب میں کارحادثے میں ڈسترکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمداکبرقریشی اور ڈیٹا انٹری آپریٹر مسعود احمدجاں بحق جبکہ ایک ملازم سب اسسٹنٹ صدام حسین زخمی ہوگیا ۔مقامی انتظامیہ نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔