Live Updates

کمیونٹی اساتذہ اپنے جائز حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے،صدر امین خان میانی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 31ویں روز بھی جاری رہا جمعہ کو مختلف سیاسی جماعتوں اور ملازمین تنظیموں کے رہنماوں نے کیمپ آکر اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر امین خان میانی نے کہا کہ ہم کمیونٹی اساتذہ اپنے جائز حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ، وزیر تعلیم راحیلہ درانی اورچیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں کمیونٹی ٹیچرز کو کم از کم اجرت جو 2025ء کے بجٹ میں مقررکی گئی ہے وہ ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تھر ڈ پارٹی سے معاہدے کو مستردکرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ براہ راست بی ای ایف کے ساتھ ایگریمنٹ کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاجی کیمپ اپنے مطالبات کے حل تک جاری رہے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات