دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیں

ان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان

جمعہ 11 جولائی 2025 22:32

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعہ کے روز دین اسلام پر مخالفین صدیوں سے برسرِپیکار ہیںان کے عظائم یہ ہیں کہ مسلمانوں کو کمزور کیا جائے اس کے لیے وہ ہمارے کھانوں میں حرام اشیاء کی ملاوٹ کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کومعاشرے میں بحیثیت مسلمان علماء داخل کرنا ، جو اصل میں کفر کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔

اس طرح کے اور کئی ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور ہمارے ٹی وی کی سکرین پر بے حیائی اور برائی کو اتنا عام کر دیا گیا ہے کہ جن گھروں میں ویسے کوئی داخل نہیں ہو سکتا تھا وہاں تک بھی سکرین کی صورت میں ہمارے بچوں تک فحاشی اور عریانی پہنچائی جا رہی ہے۔جس وجہ سے ہم بحیثیت مجموعی حق سے دورہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے اندر انانیت اس قدر آچکی ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمارے خاندان بکھر رہے ہیں۔

اس وقت معاشرے میں اس طوفانِ بدتمیزی کا مقابلہ قرآن و سنت پر اس کے پورے معانی و مفاہیم کو سمجھ کر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے ۔وہ دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع کا انعقاد بھی اسی لیے ہے کہ یہاں شب و روز محنت مجاہدہ کرایا جاتا ہے اور ذکر قلبی کی محافل کا انعقاد ہو رہا ہے یہ اللہ اللہ کی تکرار بندہ مومن کے قلب پر لگے سیاہ دھبے دھو کر رکھ دے گی ۔

اور اس کی جلا سے بندہ نیکی کی راہ پر چلنے لگتا ہے اور برائی سے دورہونا شروع ہو جاتا ہے ۔یہاں پر رزق حلال کے ساتھ ساتھ طیب رزق کا بھی اہتمام ہوتا ہے عمل صالح تب ہی ممکن ہے جب رزق حلال بھی ہو اور طیب بھی ہو ۔یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع میں وطن عزیزکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی خواتین و حضرات شرکت کرر ہے ہیں،اپنی باطنی تربیت کے لیے شیخ کی خدمت میں آ رہے ہیں۔اس 40 روزہ روحانی تربیتی اجتماع کا اختتام 20 جولائی کو دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کے اختتامی بیان اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہو گا ۔صدائے عام ہے کہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منور کریں۔