سروس ڈلیوری کا معیار بہترین بنانے کے لیے پولیس چوکی منگوال میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 11 جولائی 2025 22:32

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے سروس ڈلیوری کا معیار بہترین بنانے کے لیے پولیس چوکی منگوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ نیلہ، انچارج پولیس چوکی منگوال اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کو خوش آمدید کہا۔

کھلی کچہری میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سنے گئے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

مظلوم عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ضابطہ پولیس کے تحت تمام سائلین کے مسائل حل ہونگے۔ منشیات فروشوں اور قبضہ گروپ کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کے احکامات بھی صادر کئے گئے۔کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔لوگوں کے مسائل کو سننا اور قانون کے مطابق انکا فیصلہ کرنا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنا میرا فرض ہے۔ ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق ڈی پی او دفتر کے دروازے کھلے ہیں،چکوال کی عوام کو ہر ممکن حد تک انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :