اسحاق ڈار کی ویتنامی وزیرخارجہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار نے باہمی طور پر آسان تاریخوں پر جلد ویتنام کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی ،ترجمان دفترخارجہ

جمعہ 11 جولائی 2025 22:40

اسحاق ڈار کی ویتنامی وزیرخارجہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم اجلاس کے موقع پر ویتنامی وزیرخارجہ بوئی تھانہ سن سے ملاقات ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق ملاقات کوالالمپور میں 32 ویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق ان تعلقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عوام سے عوام کے تعلقات کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ اسحاق ڈار نے باہمی طور پر آسان تاریخوں پر جلد ویتنام کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی ہے ۔