سوراب میں کار حادثے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب سمیت ایک ملازم جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) سوراب میں کار حادثے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب سمیت ایک ملازم جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی سوراب میں آج ہونیوالے کا ر حادثے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر قریشی اور ڈیٹا انٹری آپریٹر مسعود احمد جاں بحق جبکہ ایک ملازم سب اسسٹنٹ، صدام حسین زخمی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے ملازم کو ابتدائی طبی امداد دے کر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔