فیصل آباد پولیس نے مغوی نوجوان کو بازیاب کرواکے پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے مغوی نوجوان کو بازیاب کرواکے پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی نوجوان صہیب کو بازیاب کروا کے اغوا کارپانچ ملزمان آصف علی،ابوبکر،حمزہ،اسد اور شاہ زمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آصف جٹ نے بتایا کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں صہیب نامی نوجوان چھ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور فرار ہو گئے۔

ملزمان نے مغوی کو ایک گھر میں لے جا کر بند کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ علی عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان آصف علی،ابوبکر،حمزہ،اسد اور شاہ زمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔