صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 19ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

جمعہ 11 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 19ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے رواں سال کے پانچویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم روف نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنس اینڈ آئی ٹی ، لوکل گورنمنٹ اور سپیشل ایجوکیشن سیکٹرز کی 12 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب سیف سٹی بہاولپور ، ڈی جی خان ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، گجرات اور راولپنڈی کے لیے 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

نیلا گنبد لاہور کی بحالی اور زیر زمین پارکنگ کیلئے 2 ارب 24 کروڑ روپے منظور ہو گئے۔نئی اور پرانی انارکلی، جین مندر، پان گلی، بادشاہی مارکیٹ اور بائبل سوسائٹی کی بحالی کیلئے 1 ارب روپے منظور کئے گئے۔