پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شفقت ایاز کی سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی عیادت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شفقت ایاز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ شبلی فراز پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی اور قابلِ فخر اثاثہ ہیں، جنہوں نے ہر دور میں اصولی مؤقف اختیار کیا اور پارٹی کے بیانیے کا جرا?ت سے دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان شبلی فراز کی سیاسی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی جدوجہد میں ایسے باوقار اور باکردار رہنما ہی تحریک انصاف کی اصل شناخت ہیں، جو ہر آزمائش میں اپنے نظریے پر ثابت قدم رہتے ہیں۔