ّشہدابلوچستان کی یاد میں 14جولائی 2025کو بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائینگے

ع* کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس سہ پہر4بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہو گا ، اعلامیہ

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

} کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق شہدابلوچستان شہید بابو نواب نوروز خان زہری ، شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ ، شہید ورنا آغا نوروز ، شہید ملک نوید دہوار ، شہید لیاقت مینگل ، شہید عمر بلوچ ، شہداآواران ، شہید سمیر بلوچ اور شہید ناصر بلوچ کی برسی کی مناسبت سے بلوچستان بھرمیں 14جولائی 2025کو تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جائیں گے کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس کوئٹہ پریس کلب میں سہ پہر4بجے منعقد کیا جائیگا پارٹی اعلامیہ میں مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ، ضلعی عہدیداران ور کارکناں کو تعزیتی ریفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے -

متعلقہ عنوان :