گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف عالم دین مولانا عمران بشیر کی ملاقات

جمعہ 11 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف عالم دین مولانا عمران بشیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر ہاؤس پشاور میں بین المسالک ہم آہنگی اور محرم الحرام کی مناسبت سے ’’حسین سب کا ‘‘کے عنوان پر منعقدہ کامیاب کانفرنسز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق مولانا عمران بشیر نے کانفرنسوں کے انعقاد پر گورنر فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ملاقات میں ربیع الاول کی مناسبت سے گورنر ہاؤس پشاور میں خاتم النبیین کانفرنس کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن اور یکجہتی کے فروغ کے لئے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محراب ، ممبر اور خانقاہوں سے جب ایک ہی پیغام امت کو ملے گا تو حالات میں مثالی بہتری آئے گی۔