Live Updates

زیر زمین واٹر ٹینکس کی مدد سے 25 ملین گیلن بارشی پانی ذخیرہ کیا گیا۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین

جمعہ 11 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ زیر زمین واٹر ٹینکس کی مدد سے 25 ملین گیلن بارشی پانی ذخیرہ کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے واسا ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ افسران سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ آپریشن جس برق رفتاری سے مکمل کیا گیاقابل تعریف ہے۔ مسلسل بارشی صورتحال کے بعد واسا لاہور نے 7 گھنٹے مسلسل بارش کے بعد بروقت نکاسی ممکن بنائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے شہر میں مزید زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے واضح کیا کہ 30 اگست تک مون سون سیزن میں بارشی صورتحال کا سامنا ہوگا، تمام افسران پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، بلال یاسین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کھمبوں کے قریب اور بارشی پانی میں نہانے سے گریز کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات