ژوب ،نو مسافروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں نامعلوم افراد کیخلاف درج

جمعہ 11 جولائی 2025 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سر ڈھاکہ میں نو مسافروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا مقدمے میں قتل ،انسداددہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات درج کی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام ژوب کے علاقے سر ڈھاکہ میں گذشتہ شب مسلح افرادنے 9 مسافروں کو مسافر کوچز سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،اس واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں ایس ایچ او لیویز تھانہ مرغہ کبزئی محمد یسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں قتل ،انسداددہشت گردی ایکٹ ، سیون ون اے ،سیون ون بی اور سیون ون سی کی دفعات بھی لگائی گئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرڈھاکہ میں گذشتہ شب 9 مسافروں کے قتل کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔