انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

جمعہ 11 جولائی 2025 23:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بنائے۔ برینڈن کارس 56، جیمی سمتھ 51 اور بین سٹوکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔ کے ایل راہول 53 اور رشبھ پنٹ 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ یشسوی جیسوال 13، کرن نائیر 40 اور شبمن گل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس ، جوفرا آرچر اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔