غزہ میں راشن کے حصول کے لئےکھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 10 شہید

ہفتہ 12 جولائی 2025 12:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں راشن کے حصول کے لئےکھڑے افراد پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے، چھ ہفتوں کے دوران اس مد میں شہادتوں کی مجموعی تعداد تقریبا 800 تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں اددارے ( اے یف پی ) نے غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی شہر رفح کے قریب امداد تقسیم کرنے کے ایک مقام پر 10 فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے اموات سے متعلق بار بار سامنے آنے والی خبروں کے بعد اپنے فوجیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔