چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

ایکسپو رواں سال 29سی31اکتوبر تک چنگ ڈائو میں منعقد ہوگی ‘ ترجمان ٹڈیپ

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹڈیپ کے مطابق رواں سال 29سی31اکتوبر تک چنگ ڈائو میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں سی فوڈ اور فشری مصنوعات میںزندہ ، منجمد ،خشک ، پروسیس شدہ اور ویلیو ایڈڈ،ایکو ا کلچر اور میرین رینچنگ ٹیک میں جدید ہیچری سسٹمز،آرٹی فیشل ریفنس ، پوسیسنگ ایکوپمنٹ میں منجمد کرنے کیلئے مشینری، پیکجنگ ، سینٹرل کیچنڑ،کولڈ چین لاجسٹکس میں ریفریجریشن یونٹس، پیکجنگ انوویشن ، ای کامرس پلیٹ فارم اور سمارٹ فشریز میں آٹو میشن ، ٹریس ایبلٹی اور IoTایپلی کیشنز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ25جولائی مقرر ہے ۔