غزہ میں امداد وصول کرنے کے دوران798افرادجاں بحق

5ہلاکتیں جی ایچ ایف کے مراکز کے قریب ہوئیں،ترجمان عالمی ادارہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن (جی ایچ ایف)کے زیرِ انتظام امدادی مقامات اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر امدادی گروپوں کے زیرِ انتظام انسانی امداد کے قافلوں دونوں کے قریب کم از کم 798 ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں۔

(جاری ہے)

جی ایچ ایف غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نجی امریکی سکیورٹی اور لاجسٹک کمپنیوں کا استعمال کرتا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر اقوامِ متحدہ کے زیرِ قیادت نظام کو نظرانداز کرتا ہے جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا کہ مزاحمت کار امداد کا رخ موڑ لیتے تھے۔اقوامِ متحدہ نے اس منصوبے کو فطری طور پر غیر محفوظ اور انسانی غیر جانبداری کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، سات جولائی تک ہم نے 798 ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں جن میں 615 جی ایچ ایف کے مراکز کے قریب اور 183 ممکنہ طور پر امدادی قافلوں کے راستے میں واقع ہوئیں۔