امریکا، محکمہ خارجہ کے 14 سو ملازمین نوکری سے فارغ

محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے،امریکی میڈیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریبا چودہ سو ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے ایک ہزار 107 سول سروس ورکرز اور 246 فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق ہیں، انہیں بند کیا جارہا ہے اور انکے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں۔