ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد شدت غم سے وفات پاگئے

میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور اس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‘ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:43

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ژوب واقعے کے شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور اس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔

(جاری ہے)

غلام سعید کا جسد خاکی اس کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا۔ نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں فوج کے دستہ کے علاوہ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :