سرگودھا ،موٹر سائیکل چھ مسلح افراد نیاے ایس آئی کو قتل کر دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل چھ مسلح افراد نے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے گاؤں بن حبیب میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سوار چھ مسلح افراد نے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی خالد میکن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے جس پر پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :