سینیٹ کا ضمنی انتخاب، خیبر پختونخوا سے خواتین کی خالی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) سینیٹ کے ضمنی انتخابات کےلیے خیبر پختونخوا سے خواتین کی خالی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو صوبائی الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب 2025 کےلیے خیبر پختونخوا سے خواتین کی خالی نشست پر 9 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، ان میں راحیلہ بی بی، مشال اعظم، ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، صوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔